ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سچن تندولکرنے صحتمند طرز زندگی کی وکالت کی

سچن تندولکرنے صحتمند طرز زندگی کی وکالت کی

Sun, 21 Aug 2016 20:17:29    S.O. News Service

ممبئی،21؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے سابق اسٹارکرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر نے صحتمندطرزِ زندگی اپنانے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ صحتمند شہریوں سے ایک مضبوط ملک بنتا ہے۔انہوں نے یہ بات یہاں جنوبی ممبئی میں صبح 5بجکر 45منٹ پر آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس ہاف میراتھن کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران کہی ۔تندولکر نے ہاف میراتھن کے بعد10 کلومیٹر ٹائمڈ رن اورپانچ کلومیٹر ہیریٹیج رن کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک صحت اور طرز زندگی کی بات ہے، ہمیں کچھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور پھر اپنے لیے ایک صحت مند طرز زندگی اپنانی ہوگی۔43سال کے سابق کرکٹر نے کہاکہ یہاں حصہ لینے والے لوگ ہمارے ہیرو ہیں کیونکہ پیدل 21کلومیٹر کی مسافت طے کرنا آسان نہیں ہے، آپ کے پاس گاڑی یا موٹر سائیکل ہو تو یہ بہت آسان ہوتا ہے لیکن اس کے بغیر ایسا کرنے کے لیے نظم وضبط،لگن،منصوبہ بندی اور پھر اسے لاگو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہیں اتنا تندرست دیکھنا شاندار ہے، میں نے اس کاتجربہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں لوگوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی صلاح دیتا ہوں۔ اگرہم صحتمند رہیں گے توملک بھی صحتمند ہو گا۔ ہمیں اپنی دیکھ بھال کرنی ہوگی اوراس کاملک پرمثبت اثرپڑے گا۔


Share: